بھارت

کانگریس کامہنگائی کے خلاف 5اگست کو مودی کی رہائش گاہ اور راشٹر پتی بھون کے گھیرائوکا اعلان

نئی دلی یکم اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 5 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ اور راشٹر پتی بھون کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی لیڈر اور کارکن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی روکنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف 5اگست کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور راشٹر پی بھون کا گھیرائو کریں گے۔ کانگریس نے اپنے ایم پیزاور ایم ایل ایزکے علاوہ ملک بھر کے عوام سے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ کانگریس نے مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف راج بھون کے گھیرائو کابھی منصوبہ بنایا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ چلو راشٹرپتی بھون کے نام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج اور وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کا گھیرائو کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button