بھارت
اتر پردیش میں مسلمان صحافی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا
لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ میں اخبار کے لیے اشتہار حاصل کرنے پر تنازع کے بعد ایک مسلمان صحافی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ہندی روزنامہ دینک جنوانی سے وابستہ صحافی محمد نسیم اخبار کے لیے اشتہار حاصل کرنے کی غرض سے آٹے کی ایک مل کے مالک سے ملنے گئے تھے۔ عینی شاہد صلاح الدین کے مطابق، مذکورہ کاروباری شخص نے اشتہار دینے سے انکار کر دیا۔ جب نسیم وہاں سے واپس جا رہے تھے تو انہیں روک کر ’’جعلی صحافی‘‘ قرار دیا گیا اور تقریباً سات سے آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ان پر حملہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
محمد نسیم کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







