بھارت
مقبوضہ جموں وکشمیر سے آنے والے26روہنگیا مسلمانوں کو پولیس نے آسام میں گرفتارکر لیا
گوہاٹی 30مئی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے میانمار کے 26شہریوں کو ریاست میں داخل ہونے کے بعد گرفتارکر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میانمار کے26شہری مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک ٹرین کے ذریعے ریاست کے دارالحکومت گوہاٹی پہنچے تھے۔آسام پولیس نے انہیں اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک کار میں سلچر شہر میں داخل ہوئے۔بہت سے روہنگیا ظلم و ستم کی وجہ سے میانمار سے بھاگ گئے تھے۔ ان میں سے کئی لوگوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پناہ لی تھی جہاں سے وہ دہلی اور پھر آسام کی طرف چلے گئے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ 26روہنگیائی جنہیں گرفتارکیاگیا ہے، جنوبی آسام یا تری پورہ سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہوں گے۔