بھارت
مودی حکومت نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کو بند کرنے کا حکم دے دیدیا
نئی دہلی : بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاو¿نڈیشن (ایم اے ای ایف) کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم اے ای ایف کا قیام بھارت کے پہلے وزیر تعلیم اوربرطانوی راج سے برصغیر کی تحریک آزادی کے نامور رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر 1988 میں میں عمل میں لایا گیا تھا۔ اس ادارے نے اقلیتی برادریوں کے لیے تعلیمی مواقع کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایم اے ای ایف کو بند کرنے کا حکمنامہ اقلیتی امور کی وزارت نے جاری کیا ہے۔