بھارت

دو مسلمان نوجوانوں کے وحشی قاتلوں پر”یو اے پی اے“لگایا جائے، جمعیت علمائے ہند

نئی دلی19فروری(کے ایم ایس)بھارت میں جمعیت علمائے ہند کے صد ر مولانا محمود اسعد مدنی نے ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں دو مسلم نوجوانوں جنید اور ناصر کے وحشیانہ قتل پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے اسے انتہائی انسانیت سوز قرار دیاہے۔ انہوں نے بہیمانہ واقعے کے مجرموں کے خلاف ”یو اے پی اے“کے تحت مقدمہ در ج کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مولانا محمدد اسعد مدنی نے ایک بیان میں کہا کہ اقلیتی طبقے کا کوئی فرد اگر دو لفظ بول دیتا ہے تو اس پر دہشت گردی کے مقدمات دائر کیے جاتے ہیں جبکہ یہاں دو لوگوں کو جلا کو مار دیا گیا مگر ملزموں پر معمولی دفعات عائدکی گئیں جو عدل وانصاف کے تئیں حکومت کے دوہرے کردار کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے اور اس معاملے میں قصور وار پولیس افسروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے ۔
دریں اثنا جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں تنظیم کا ایک وفد راجھستان کے ضلع بھرت پور میں مقتول نوجوانوں کے گھروں میں گیا۔ وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات میں انہیں انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دلائی کرائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button