بھارت

ممبئی: اداکار عمران خان نے بھارت چھوڑنے کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

ممبئی: اداکار عمران خان نے 28 اکتوبر سے قبل بھارت چھوڑنے کے نوٹس کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی عرضداشت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں جاری کیے گئے نوٹس میں نہ تو کوئی وجہ بیان کی گئی ہے اور نہ ہی مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے جواب دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ممبئی میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے ممبئی دفتر کی جانب سے بھارت چھوڑنے کا نوٹس موصول ہوا تھا۔

نوٹس میں 43 سالہ اداکار کو امریکی شہری قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے مقررہ تاریخ تک بھارت نہ چھوڑا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان نے اپنی عرضداشت میں نوٹس کو غیر قانونی، غیر معقول اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ 2025 کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم، عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ قوانین یا ضوابط میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ رکھنے والے کسی شخص کو پُرامن احتجاج میں شرکت سے روکتی ہو۔

10 اکتوبر کو ممبئی کے کرانتی میدان میں احتجاج کے دوران عمران خان کو کچھ دیر کے لیے حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ اس واقعے کے چند روز بعد انہیں ایف آر آر او کی جانب سے نوٹس موصول ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button