بھارت

وزیر اعظم مودی تقریروں کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں:ملکار کھڑگے

 

congress president mallikarjun kharge

نئی دلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے دیہی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور لوگوں کی ابترمعاشی حالت پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی اپنی ناکامیوں کو تقریروں کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہاکہ مودی حکومت ان ریاستوں میں جہاں انتخابات ہونیوالے ہیں اپنی ناکامیوں اوراصل مسائل کو تقریروں کے ذریعے چھپانے کیلئے کانگریس کو کوس رہے ہیں۔انہوں نے مودی جی سے کہاکہ آپ جتنا چاہیں کانگریس کو گالی دیں لیکن غریبوں کا حق نہ چھینیں۔ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ ملک کے دیہات میں معاشی بحران انتہائی شدید ہے اور دیہی روزگار گارنٹی اسکیم منریگا کے تحت روزگار کامطالبہ کرنے والے لوگوں کی تعداد میں گزشتہ 4سال میں 30فیصداضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ دیہی لوگوں کی آمدنی میں زبردست کمی آئی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں لوگ منریگا کے تحت روزگار کی تلاش میں بھٹکنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں منریگا کے فنڈ ز میں30فیصد کی کٹوتی کی تھی جس کی وجہ سے اب غریب خاندان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button