بھارت

بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد نفرت انگیز تقاریر میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزیر اعلیٰ تامل ناڈو

چنائی :  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ملک میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد نفرت انگیز تقاریر میں پریشان کن حد تک ضافہ ہواہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے واقعات جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرت وتعصب بھارت کی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر توجہ نہ دی گئی تو اس طرح کا اضافہ مستقبل میں سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتہاپسند یا فسادی گروہوں کو استثنیٰ کے ساتھ اپنا مذموم عمل جاری رکھنے کی اجازت دینا معاشرے میں تقسیم کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب چند دائیں بازو کے متشدد گروہ، حملوں اور فسادات میں ملوث ہوتے ہیں تو اس سے قوم کو ایک پریشان کن پیغام جاتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ جو لوگ مذہبی یا فرقہ وارانہ خطوط پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، ان سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا ریاست کی ایک لازمی ذمہ داری ہے۔KMS-03/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button