بھارت: اتر پردیش کے عوام یوگی راج سے جان چھڑانا چاہتے ہیں
لکھنو بھارت02 فروری (کے ایم ایس)بھارت کی پانچ ریاستوں اتر پردیش ، پنجاب ، گوا، اتراکھنڈ اور منی پورہ میں انتخابات کی تیاری کافی زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور سیاستدانوں کا ایک دوسرے پر الزام تراشی کا بازار بڑے پیمانے پر گرم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سب سے زیاد ہ نشستوں والی ریاست اترپردیش کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوگی حکومت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ نئی دلی سے شائع ہونے والے اردو اخبار ”رابطہ ٹائمز “ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ یوگی راج غنڈوں کا راج تھا، مافیاﺅں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی تھی، مجبوروں ، بیکسوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا تھا، لوگ خوف و دہشت کے عالم میں زندگی گزار رہے تھے اورسرکاری محکموں میں رشوت خوری عرج پر تھی ۔اخبار نے لکھا کہ انتخابا ت کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے یوگی حکومت اپنے پانچ کام بھی بتانے کو تیار نہیں ہے اور دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے جھوٹ کا سہار لے رہی ہے۔