بھارت

بھارتی فورسزنے ناگالینڈ میں کم از کم 13 عام شہریوں کو گولی مارکرقتل کردیا

کوہیما بھارت05 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ناگالینڈ میں بھاتی فورسزنے ضلع مون میں کم از کم 13 عام شہریوں کو گولی مارکرقتل کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ابھی تک ہلاکتوں کی اصل تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے کیونکہ 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور کئی دیگر پڑوسی ریاست آسام کے اسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اوٹنگ اور تیرو گاو ں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ہفتے کی شام کو کوئلے کی کان سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورایک پک اپ وین میں گھر لوٹ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی پر بھارتی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کی جو ایک کالعدم تنظیم کے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں کارروائی کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا وعدہ کیا اور سماج کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button