بھارت

نریندر مودی تیسری بار جیتے توبھارت کا نقشہ بدل جائے گا: ماہر اقتصادیت

download (9)نئی دہلی: بھارت کے معروف ماہر اقتصادیات اور مصنف ڈاکٹر پرکالا پربھاکر نے خبردار کیا ہے کہ نریندر مودی کے ایک بارپھر وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک گیر ہنگامے پھوٹ پڑیں گے اور بھارت کانقشہ بدل جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر ڈاکٹر پربھاکر نے اپنی تحریروں میں جن میں”The Crooked Timber of New India: Essays on a Republic in Crisis”اور مودی کے بارے میں آنے والی کتاب شامل ہیں، بھارتی جمہوریت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اپنے خدشات کو اجاگرکیا ہے۔ ڈاکٹر پربھاکر نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے ممکنہ نتائج کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی تیسری مدت ملک گیر ہنگامہ آرائی اور بھارت کے نقشے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بنے گی۔ڈاکٹر پربھاکر مودی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں”انتہائی نااہل”اور ”آمر”قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور اقتدار میں گزشتہ دس سال نااہلی، تفرقہ بازی اور دولت کے بڑھتے ہوئے فرق سے عبارت ہیں جہاں بھارت کی بے روزگاری کی شرح لبنان، شام اور یمن جیسے جنگ زدہ ممالک کے برابر ہے۔ماہر اقتصادیات نے متنازعہ انتخابی بانڈ اسکیم پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اسے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر سب سے بڑا گھپلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ان بانڈز سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ڈاکٹر پربھاکر نے پیشن گوئی کی کہ مودی کے 400سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے دعوے کے برعکس بی جے پی آئندہ انتخابات میں 230سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت پائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اصل ایجنڈا ہندو راشٹر قائم کرنا ہے جسے 2014کے انتخابات کے دوران عوام سے چھپایا گیا تھا۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کی مخالفت کریں اور بھارت کے جمہوری نظریات کی حفاظت کریں۔ ڈاکٹر پربھاکر کے انتباہات نے شہریوں، سیاسی تجزیہ کاروں اور اپوزیشن جماعتوں میں تشویش پیدا کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button