بھارت

مہاراشٹر : بی جے پی کارکنوں نے ریلی کے دوران ٹیپو سلطان کے پوسٹر کی بے حرمتی کی

مبئی: مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں نے ایک ریلی کے دوران عظیم مسلم حکمران ٹیپو سلطان کی تصاویر والے پوسٹرز کی بے حرمتی کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور اس مسلم حکمران کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
لاتور میں چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر بی جے پی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاج کے دوران ایک بی جے پی کارکنوں نے ٹیپو سلطان کی تصویر والے پوسٹر کو ٹھوکریں ماریں اور اس دوران ان کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے رہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما محمد علی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹر ریلی کے منتظمین میں سے ایک کی جانب سے تقسیم کیا جا رہا تھا۔
محمد علی نے بتایا کہ بی جے پی کارکنوں نے پوسٹرز کی بے حرمتی کی، جبکہ پارٹی رہنماو¿ں نے ٹیپو سلطان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے، جو مسلم تاریخی شخصیات کے تئیں ان کی دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم رہنما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رہنما ترقی اور امن پر توجہ دینے کے بجائے ایسے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں جو معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاوہ من گھڑت تاریخ بیان کر رہے تھے اور بے بنیاد باتیں کر رہے تھے۔. انہیں مسلمانوں کے شہداءاور بہادروں سے حسد ہے۔
یہ واقعہ بی جے پی رہنماو¿ں کی جانب سے ٹیپو سلطان کو ہدف بنا کر دیے گئے بیانات کے سلسلے کے دوران پیش آیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اور بی جے پی رہنما نتیش رانے نے حال ہی میں اس مسلم حکمران کی سالگرہ منانے کی تقریبات کے خلاف خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ ریاست میں ان کی تحسین یا ان کا گن گانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محمد علی کی شکایت پر پولیس نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ۔ شکایت میں دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک مبینہ طور پر پوسٹر تقسیم کرنے میں ملوث تھا اور دوسرا اسے ٹھوکریں مارنے میں۔
ٹیپو سلطان (1750–1799)، جو ’میسور کے شیر‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے سلطنتِ میسور پر حکمرانی کی اور برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی توسیع پسندی کے خلاف جدوجہد کی۔ وہ 4 مئی 1799 کو، سری رنگا پٹنم کے دفاع کے دوران برطانوی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ نوآبادیاتی تسلط کے خلاف ان کی مزاحمت برصغیر کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button