بھارت
آسام میں تمام مدارس بند کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہو: وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما
گوہاٹی17مارچ(کے ایم ایس)
بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اور ریاست آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے اپنے مسلم دشمن عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ہیمنت بسوا سرما نے کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پہلے ہی 600مدارس کو بند کر چکی ہے اور باقی تمام مدرسوں کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔اس اقدام کے پس پردہ مقصد کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں آسام کے وزیر اعلی نے کہا کہ نئے ہندوستان کو مدارس کی نہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے۔ ماضی میں بھی ہیمنت بسوا سرما اکثر مدارس کی تعداد کم کرنے یا وہاں دی جانے والی تعلیم پر تنقید کر چکے ہیں ۔ آسام میں اس وقت 3ہزار رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس ہیں۔