امریکہ نے رواں برس 17سو بھارتی ملک بدر کیے
نئی دہلی : رواں برس کے آغاز سے اب تک تقریباً 17سو بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا کہ ان افراد کو واپس لے جانے پر رضامندی سے قبل ان کی قومیت کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے رواں سال کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 17سو بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ملک بدر کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں بھارتی نوجوان بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور اپنے ہاں نوکری کے مواقع کی کمی کی وجہ سے باوقار مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے دنیا کے دیگر ملکوں میں پہنچتے ہیں۔
واشنگٹن ملک بدری کی مہم کو نئی دہلی سے تجارت اور سٹریٹیجک مراعات کے حصول کے لیے دباو¿ کے حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جب کہ مودی حکومت جو تجارتی معاہدے کے لیے امریکا کو خوش کرنے کے لیے بے چین ہے، اپنے شہریوںکے حقوق کو یقینی بنائے بغیر ان کی ذلت آمیز واپسی کو قبول کر رہی ہے۔KMS-04/M








