بھارت

مودی مخالف بیانات کیلئے مشہور ستیہ پال کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

بی جے پی حکومت ان ہتھکنڈوں سے ڈرا نہیں سکتی ، ستیہ پال ملک

download (4)نئی دلی: بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیور آف انویسٹی گیشن نے مودی حکومت مخالف بیانات کی شہرت رکھنے والے مقبوضہ جموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ سمیت 30سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں 2019 میں کیروہائیڈروپاور پراجیکٹ میں 22ارب روپے کی مبینہ بدعنوانی کے معاملہ میں سابق گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ سمیت 30 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق لیڈر ستیہ پال ملک نے جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سابق رکن بھی ہیں ، اس منصوبے میں بدعنوانی کا معاملہ اٹھایا تھا ۔ستیہ پال ملک جو اگست 2018سے اکتوبر 2019تک جموںوکشمیر کے گورنر تھے نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دو فائلوں کی منظوری کیلئے 3ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی ۔اس سلسلے میں سی بی آئی نے گزشتہ سال اپریل میں مقدمہ درج کیا تھا ۔
ادھر ستیہ پال ملک نے ایک ٹویٹ میں اپنی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کونام لئے بغیر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ستیہ پال ملک نے کہاہے کہ سی بی آئی نے ایک ایسے وقت پر انکے گھر چھاپہ مارا ہے جب وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ انکے ڈرائیور اور اسسٹنٹ کے گھروں پربھی چھاپے مارے گئے ہیں اور انہیں ہراساں کیاگیا ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ وہ ایک کسان کے بیٹے ہیں اور انہیں اپنے مطالبات کے حق میں نئی دلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں کا ساتھ دینے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ ستیہ پال نے کہاکہ بدعنوانی کے جس معاملے کی شکایت خود انہوں نے کی تھی اس کی تحقیقات کرنے کے بجائے سی بی آئی انکے گھر پر چھاپے مار رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آمر مودی حکومت تحقیقاتی اداروں کو انکے خلاف استعمال کر کے انہیں ڈرا نہیں سکتی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button