بھارت

ہریانہ: سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کانسٹیبل ہلاک ، ایک شدید زخمی

ہلاک ہونے والا کانسٹیبل مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سیکورٹی ٹیم میں شامل تھا

چندی گڑھ: بھارتی ریاست ہریانہ میں دہلی جموں شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بھارتی پولیس کا ایک کمانڈو ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ہلاک ہونے والے کی شناخت کانسٹیبل شہباز احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع راجوری کے علاقے تھانہ منڈی کا رہائشی تھا۔ زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل زورہ ور سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کانسٹیبل شہبازپولیس کی سپیشل سیکورٹی فورس(ایس ایس ایف) میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھا اور وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ تھا۔
حکام کے مطابق یہ دونوں کمانڈو دہلی سے جموں جا رہے تھے کہ اسی دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔
دریں اثنا، ضلع ادھم پور میں رام نگربسنت گڑھ روڈ پر ایک موٹر سائیکل کی بس سے ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ اشوک کمار اور 27 سالہ ببلو کے طور پر ہوئی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button