مقبوضہ جموں و کشمیر
سامبا : مشکوک ڈرون فضا میں آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سامبا کے علاقے گھگوال میں ایک مشکوک ڈرون (یو اے وی) فضا میں آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ڈرون گھگوال کے گاوں بین میں ایک خشک نالے میں گرا۔ زمین سے ٹکرانے کے بعد ڈرون کے ٹکڑے اردگرد کے علاقے میں بکھر گئے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ڈرون ملحقہ ضلع کٹھوعہ کے سیکٹر ہیرا نگر میں تعینات بھارتی پیرا ملٹری سی آر پی ایف کی 121 بٹالین کی جانب سے ایک فضائی مشق کے دوران اڑایا جا رہا تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملبے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو قبضے میں لے کر آگ لگنے اور کنٹرول کھونے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔








