مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت جموں وکشمیر میں اردو کو ہندی سے تبدیل کر رہی ہے،رہنما ترنمول کانگریس

نئی دلی 05 فروری (کے ایم ایس) ترنمول کانگریس کی رہنما مہواموئترا نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جموںوکشمیر کی پہلی سرکاری زبان اردو کو ہندی سے تبدیل کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مہواموئترا نے پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب پر رسم شکریہ کے دوران کہا کہ حکومت تاریخ کو بدلنا چاہتی ہے کیونکہ وہ بھارت کے سیکرلرازم کی تاریخ کو دیکھ کر ڈری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت عالمی سطح پر صحافیوں کیلئے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کی زندگیوں اور دماغوں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے ۔ مہواموئترا نے بی جے پی رہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے گھروں کے اندر ہمیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں کیا کھانا ہے اور کیا پہننا ہے۔انہوںنے کہا صدر بھارت متعدد مواقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ذکر کرتے ہیں ، انہی نیتا جی کا جن کی انڈین نیشنل آرمی ( آئی این اے) کا نشان ٹیپو سلطان کے شیر سے تھا اور اب اس حکومت نے نصاب سے ٹیپو سلطان کا نام ہٹا دیا ہے۔ مہوا موئترا نے کہا کہ آئی این اے کا نعرہ اردو کے تین الفاظ تھے ” اتحاد ، اعتماد اور قربانی“ تھا اور اب یہی اردو کشمیر میں ہندی زبان میں تبدیل کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button