مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
جموں24دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع راجوری کے علاقے گاڈیوگ میں ایک مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مکان آج دوران مرمت گر گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت32سالہ محمد ریاض اور زخمی کی شناخت32سالہ نصیر حسین کے طورپر ہوئی ہے۔