مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: دھماکے میں لڑکی جانبحق، چھ افراد زخمی

سرینگر17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک دھماکے میں ایک 17 سالہ لڑکی جانبحق جبکہ چھ دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے تارا پورہ غلام محمد وانی نامی شہری کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں 17 سالہ شبنم جانبحق جبکہ خاندان کے دیگر چھ دیگر افراد زخمی ہو ئے۔
مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا یہ دھماکہ کباڑ کے ڈھیر میں موجود ایک ان پھٹے شیل کے پھٹنے سے ہوا۔شدید زخمی راجہ بیگم اور مختی بیگم کو سرینگر کے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button