مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کا انتقال پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے: بلال صدیقی

 

سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کاانتقال نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تاریخ اور جدوجہد آزادی کے باب میں سید علی گیلانی کو ہمیشہ ایک ایسے رہنما کے طورپریاد رکھا جائے گاجو آزادی کے نصب العین کے لئے جئے اور اسی کے لئے مرے۔ انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی ان کے غیر معمولی عزم، موقف پر ڈٹے رہنے، جہد مسلسل، جرات اور بیباکی اور اس سے بڑھ کر جدوجہد کے مشکل ترین مراحل میں کام کرنے کی وجہ سے ہمیشہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ بنے رہیں گے۔ بلال احمد صدیقی نے کہاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد قابض حکام کے رویے سے ان کے خوف اور بوکھلاہٹ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میت کو چھین لینا، اہلخانہ پر تشدد کرنا ،بزرگ رہنما کو رات کے اندھیرے میں دفن کرنا اور اب لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کرناقابض حکام کی بزدلی اور خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button