مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام میں ایک شخص کی لاش برآمد

سرینگر12جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج ضلع کولگام میں ایک 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاش کی شناخت رو¿ف راتھر نامی شخص کے طورپرہوئی ہے جو ضلع کے علاقے بچرو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لاش آج دوپہر دیکھی گئی اور پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے کولگام کے ایک اسپتال میں منتقل کردی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button