مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کو جموں و کشمیر میں عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے شدیدعوامی ناراضگی کا سامنا ہے: فاروق عبداللہ 

farooq abdullahسرینگر14اگست(کے ایم ایس) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید عوامی ناراضگی کا سامنا ہے۔

فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں شدید تنقید کی اور کہا کہ حکمران نوجوانوں کو روزگاردینے، دستکاروں کو مدد اور معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر سکے۔انہوں نے انتخابات میں تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی انتخابات سے بھارگ رہی ہے کیونکہ پریشانی کے بادلوں نے انہیں گھیر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غریبوں کی زندگی اور معاش میں کوئی بہتری نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کے دوران غذا ئی اسکیموں سے دستبرداری نے لوگوں کی روزمرہ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ بی جے پی ان لوگوں کا سامنا کیسے کرے گی جن کی پلیٹوں سے اس نے کھانا چھین لیا ہے؟ جس حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی دہشت گردی کی ہے وہ ان کا سامنا کیسے کر سکتی ہے؟ ہمارا مڈل کلاس، غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے اور گجر اور پہاڑی جیسے پسماندہ طبقے خاص طور پر مشکلات کا شکارہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں، اسی لئے کسی نہ کسی بہانے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا بہانہ استعمال کیا جو کافی عرصہ پہلے مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے موسم کے سازگار نہ ہونے کی بات کی لیکن اب ان کے پاس انتخابات میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button