مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے: اسماعیل ہانیہ

ismail gilani

اسلام آباد 05 ستمبر (کے ایم ایس) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہانیہ نے برصغیر کے شیخ احمد یاسین(سید علی گیلانی) کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی صرف کشمیریوں کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے حق میں بھی اٹھنے والی بلند آہنگ وتوانا آواز تھے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت سے غیر ملکی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام بالخصوص فلسطینیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی جہد مسلسل کا عملی نمونہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کر رکھی تھی اور جس کے لئے انہیں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔انہوں نے کہاکہ مرحوم گیلانی فلسطینیوں سمیت دنیا میں ظلم کے خلاف برسرپیکار اقوام کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔حماس کے سربراہ نے سید علی گیلانی کے اہلخانہ، تحریک حریت جموں وکشمیر کی قیادت اور کشمیریوں کے نام ایک خط تحریر کیاہے جس میں مرحوم رہنما کی کشمیر اور فلسطین کے لیے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ خط سرکردہ کشمیری رہنما غلام محمد صفی کے توسط سے متعلقہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button