مقبوضہ جموں و کشمیر

حجاب پر پابندی مذ ہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، امریکہ

واشنگٹن13فروری (کے ایم ایس)مذ ہبی آزادی پر نظر رکھنے والے امریکی حکومت کے ادارہ برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ( آئی آر ایف ) نے کالج کیمپس میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی پر بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آئی آرایف کے سفیر راشد حسین نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کرناٹک کے حکام کو مذہبی لباس کی اجازت کا تعین نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔ راشد حسین نے کہا کہ مذہبی آزادی میں کسی کو بھی مذہی لباس کے انتخاب کا اختیار شامل ہے، ریاست کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button