بھارت

بھارت میں دلتوں کو منظم جبر اور تشدد کا سامنا ہے: رپورٹ

اسلام آباد 14 فروری (کے ایم ایس) بھارت میںدلتوں کو منظم جبر اور تشدد کا سامنا ہے اور بھارت کے ذات پات کے نظام میں انہیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلت صدیوں سے ہندو ﺅں کے ذات پات کے نظام کا شکار رہے ہیں اور بھارت اس جدید دور میں بھی اپنے ذات پات کے شرمناک نظام میںمنقسم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں دلتوں کے خلاف تعصب اور تشدد کے واقعات روزمرہ کا معمول ہے لیکن اونچی ذات کے ہندوو¿ں کوان کے خلاف گھناو¿نے جرائم پراکثر سزا نہیں ملتی۔ اونچی ذات کے ہندو دلت خواتین کو اکثر برہنہ کرتے ہیں،انہیں مارتے پیٹتے ہیں اور ان کی عصمت دری کرتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فسطائی مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد دلتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مودی کی حکومت میں انہیں منظم انداز میں پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا ہے۔ مودی کے بھارت میں دلت خواتین کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہیں بھارت بھر میں انتہائی نیچ اور گھٹیا کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ دلتوں کے خلاف کیے جانے والے حملوں کو بھارت میں پولیس اور میڈیا اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا دلتوں کو اونچی ذات کے ہندوو¿ں کے ظلم و ستم سے بچائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button