بھارت

بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل آئین پر حملے کررہی ہے: راہل گاندھی

رانچی:بھارت میںکانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل آئین پر حملے کررہی ہے اور بھگوا پارٹی الیکشن کمیشن، بیوروکریسی اور مرکزی ایجنسیوں کو کنٹرول کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل رانچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور ریزرویشن پر 50فیصد کی حد کو ہٹانے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہاکہ آئین پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت ہر طرف سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور اسکا تحفظ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی فنڈز اور اداروں کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات بغیر پیسے کے لڑے۔مودی پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اکثر دہراتے ہیں کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اسے کھوکھلا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قبائلیوں کو آدیواسی کے بجائے ونواسی کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قبائلیوں کے شاندار ثقافتی ورثے، تاریخ، قدیم روایات اور ہزاروں سال پرانے طبی طریقوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈانی اور امبانی جیسے صنعت کاروں کو ایودھیا رام مندر کے افتتاح پر مدعو کیا گیا لیکن صدر دروپدی مرمو کو اجازت نہیں دی گئی کیونکہ وہ ایک قبائلی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button