بھارت

بھوپا ل :رام نومی پر ٹارگٹ حملوں کے بعد اب مسلمانوں میں ہنومان جینتی ریلی کیوجہ سے خوف و ہراس

نئی دہلی، 15 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کھرگون میں ہندو تہوار رام نومی ریلی کے دوران ٹارگٹ حملوں کے بعد اب مسلمانوں میں ہنومان جینتی ریلی کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دہلی کے ایک نیوز پورٹل مسلم مرر نے اطلاع دی ہے کہ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پرانے شہر کے مسلم رہائشی ہندوتوا تنظیم پرمود ہندو کی طرف سے16 اپریل کو ہنو مان جینتی کے موقع پر ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد سخت خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ گوکہ ہنومان جینتی ریلی کو ابھی تک پولیس نے اجازت نہیں دی ہے،لیکن بھوپال میں بل بورڈز اور بینر لگائے گئے ہیں جن ہندوو¿ں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کریں ۔برکت اللہ یوتھ فورم کے کوآرڈینیٹر انس علی کا کہنا ہے کہ ہندوﺅں کی یہ ریلی شام کی نماز کے وقت کے مطابق ہوگی لہذا تشدد بھڑک اٹھنے کا احتمال ہے۔
دریں اثنا، شہری حقوق کے تحفظ کے لیے ایسوسی ایشن (اے پی سی آر) نے اپنے ریاستی سکریٹری کے ذریعے ایم پی کی حکومت کے ہوم سکریٹری اور بھوپال پولیس کمشنر کو ایک یاد داشت پیش کی ہے جس میں 16 اپریل کو ہندو تنظیموں کے ذریعہ ہنومان جینتی کے جلوس کے بعد امن کی خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔یادداشت میں کہا گیا کہ ریلی کا وقت جان بوجھ کر شام کو طے کیا گیا ہے جو کہ رمضان کے اس مہینے میں روزہ افطار سے ٹھیک پہلے کا وقت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button