بھارت

وارنسی سے نریندر مودی کیخلاف الیکشن لڑنے والے کامیڈین کے کاغذات نامزدگی مسترد

modi vs comadianنئی دلی:
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل اتارکر شہرت حاصل کرنے والے کامیڈین شیام رنگیلا کے لوک سبھا انتخابات کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کامیڈین شیام رنگیلا نے حال ہی میں بھارت کی اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور لوک سبھا کے انتخابات میں نریندری مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے وارنسی کے حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔کامیڈین شیام رنگیلا نے ایک ویڈیو پیغام میں افسوس ظاہر کیاہے کہ وارنسی کے حلقے سے 55 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں 36امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں اورانکا نام بھی مسترد ہونیوالے امیدواروں میں شامل ہے جبکہ نریندر مودی اور اجے رائے سمیت 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شیام رنگیلا نے 2022 میں راجستھان سے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم وہ حالیہ انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button