کرناٹک میں حجاب پہننے والی 58 مسلمان طالبات کو معطل کر دیا گیا
بنگلورو 20 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے شرالکوپا میں کالج انتظامیہ نے تقریباً 58 مسلمان طالبات کو سر سے اسکارف یاحجاب اتارنے سے انکار کرنے پر معطل کر دیاہے جس پر طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے بیلگاوی، یادگیر، بیلاری، چتردرگم اور شیاموگا اضلاع میں کشیدگی پائی جاتی ہے جہاں حجاب پہننے والی طالبات نے کلاس رومز میں داخلے کا مطالبہ کیا۔کرناٹک کے شیوموگا ضلع کے ایک کالج کی کم از کم 58 طالبات کو ہفتے کے روز سر پر اسکارپ/حجاب پہننے پر معطل کر دیا گیا۔ طالبات نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا کہ انہیں کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔طالبات کا تعلق گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج شرالکوپا سے تھا۔
دریں اثناءبیلگاوی، یادگیر، بیلاری، چتردرگم اور شیاموگا اضلاع میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب حجاب پہننے والی طالبات نے کلاس رومز میں داخلے کا مطالبہ کیا۔