مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: دستی بم کے حملے میں ایک شہری جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 21 افرادزخمی

سرینگر06 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم افراد کی طرف سے سرینگر میں پھینکے گئے ایک دستی بم کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت اکیس افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دستی بم شہر کے مصروف بازار امیرہ کدل میں پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 22افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی شہری بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button