مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:کشمیری صحافی فہد شاہ پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

سرینگر 14مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی فہد شاہ پرکالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے ۔ پولیس نے دو ماہ قبل فہد شاہ کے خلاف تین مقدمات قائم کر کے انہیں کپواڑہ جیل میں قید کردیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے صورہ کے رہائشی فہد شاہ پرپولیس کی طرف سے ان کے خلاف تین میں سے دو مقدمات میں عدالت کی طرف سے ضمانت ملنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیاہے اور وہ اس وقت سرینگر میں اپنے خلاف درج تیسرے مقدمے میں پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس نے انہیں 4فروری کو ایک جعلی مقابلے کے بارے میں متاثرہ خاندان کا موقف سامنے لانے پر گرفتار کیا تھاجوکہ پولیس کے دعوے کے خلاف تھا۔ فہدشاہ جو کہ ایک مقامی نیوزپورٹل "کشمیر والا”کے ایڈیٹر ہیں کو پلوامہ پولیس نے سب سے پہلے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔تاہم سرینگر کی خصوصی عدالت کی طرف سے ان کی عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد انہیں شوپیاں پولیس نے گرفتار کر لیاتھا۔فہد شاہ اس وقت ان کے خلاف سرینگر کے صفاکدل پولیس اسٹیشن میں درج تیسرے مقدمے میں پولیس کی حراست میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button