مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کی ضلع پونچھ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

 

CASOسرینگر13اگست(کے ایم ایس)بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب ایک درجن سے زائد گائوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
بھارتی فوج اور پولیس نے 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے گورسائی میں مشترکہ آپریشن شروع کیاہے۔فورسز اہلکاروں نے سلواہ، سروتی، گرسائی ٹاپ، سنائی، کیری کنگا اور ترکھرا سمیت ایک درجن سے زائد گائوں کومحاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ضلع کی تمام اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی تلاشی کے لئے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button