مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد یوپی اور گجرات کے بیورو کریٹس جموں وکشمیر پر حکمرانی کر رہے ہیں ،راہل گاندھی

چنئی یکم مارچ (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے 2019میں دفعہ 370 جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جواس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا اوراب اتر پردیش اور گجرات جیسی دیگر ریاستوں کے بیوروکریٹس مقبوضہ علاقے پر حکمرانی کرر ہے ہیں ۔
راہول گاندھی نے ان خیالات کا اظہار چنئی میں تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی سوانح عمری کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ آزادی کے بعد سے پہلی بار ریاست جموں وکشمیر کے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کشمیریوں سے ان کے حقوق سے محروم کیاگیا ہو۔انہوں نے کہاکہ آج جموں وکشمیرمیں عوام کی حکمرانی نہیں ہے ۔ یوپی اور گجرات کے بیوروکریٹس جموں و کشمیر پر حکومت کرتے ہیں اور یہ وہ انتہا ہے جو مودی سرکاری نے کشمیریوں کے ساتھ کی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہاکہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر "منظم طریقے سے” ایک ایک کر کے حملہ کیا جا رہا ہے "لیکن بی جے پی کو کسی گمان میں نہیں رہنا چاہیے۔ہم اس سے لڑیں گے اور شکست دیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button