مقبوضہ جموں و کشمیر
دیرینہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا
سرینگر 18اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین مولانا مصعب ندوی نے کہا ہے کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ ہے۔
مولانا مصعب ندوی نے آج سوپور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنمائوں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے ذریعے حریت قیادت کو جذبہ حریت کوکمزور نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ۔مولانا ندوی نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت پر مشتمل متعلقہ فریق کے درمیان مذاکرات کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کوخوش اسلوبی سے حل کیاجاسکتا ہے ۔