مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ کا بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہارتشویش

سرینگر01جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماﺅں فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں بڑھتے ہوئے مظالم اورکشمیریوںکو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی اور یاسمین راجہ نے سرینگر میںجاری مشترکہ بیان میں عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے علاقے کی موجودہ صورتحال کو انتہائی ابتر قراردیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے چھاپوں ،سرکاری ملازمین کی برطرفی، طلبا ، تاجروں ، صحافیوں ، وکلا ئ، دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں مختلف بہانوں سے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تمام اداروں کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کررہا ہے۔فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل، نسل کشی، جبری گرفتاریاں، ظلم و تشدد، خواتین کے ساتھ ناروا سلوک، سیاسی سرگرمیوں پرپابندی اور تمام بنیادی انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں کشمیریوں کی منظم نسل کشی کا فوری نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button