مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی تقریبا تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈپٹی کمشنر رامبن نے” ایکس “ پر لکھا ”شاہراہ ہنگنی اور میہد کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔“ مسافروں کو شاہراہ پر سفر سے پہلے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات کے حصول کی ہدایت کی گئی ہے۔