مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی پیراملٹری اہلکار نے سرینگر میں خودکشی کرلی
سرینگر 02مارچ (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارنے سرینگر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ سی آر پی ایف کے کانسٹیبل آنند لال نے سرینگرکے علاقے صنعت نگر میں قائم کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 533ہوگئی۔