مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع راجوری میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کھاہ میں ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگنے اور پھٹنے سے تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج واسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کے زخموں کی نازک صورتحال دیکھ کر تینوں کو بعد میں خصوصی طبی دیکھ بھال کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت32سالہ وکم سنگھ ،38سالہ راکیش سنگھ اور 40سالہ شنکر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button