مقبوضہ جموں و کشمیر

ٓعالمی برادری سے کشمیری بچوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ

FEbUeoRWQAAVpLzاسلام آباد20نومبر( کے ایم ایس)جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے نائب چیئرمین عبد المجید میر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںکشمیرمیں دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں کی سنگینوں کے سائے تلے زندگی گزارنے والے کشمیری بچے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالمجید میر نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ آج جب دنیا میں بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے یتیم بچوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت معصوم کشمیری بچوں پر بھی مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،بھارتی فورسز نے پیلٹ مار کر اب تک بیسیوں کشمیری بچوں کو بصارت سے محروم کردیاہے، انہیں تعلیم ، صحت جیسے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں یتیم ہونے والے ایک لاکھ سے زائد کشمیری بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔عبد المجید میرنے عالمی برادری اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری بچوں کی حالت زارکا نوٹس لیں اور بھارت کو ان پر مظالم سے روکیں۔
دریں اثنا جموں کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے نائب چیئرمین چیئرمین امتیاز وانی نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا کہ آج پوری دنیا میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے لیکن مقبوضہ جموں میں بچوں پر بھارتی فورسز کے مظالم بدستور جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کشمیری بچوںپر بھی ہر طرح کے مظالم ڈھا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیری بچوں کی ایک بڑی تعداد بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہے ۔ امتیاز وانی نے کہا کہ کشمیری بچوں کے ساتھ بھارت کا یہ بے رحمانہ سلوک عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہے۔ امتیاز وانی نے کہاکہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے طالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button