بھارت

بھارتی ریاست منی پور میں صورتحال پھر کشیدہ،بھارتی فورسز اور مظاہرین آمنے سامنے

گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پریہ تیسرا حملہ ہے

امپھال :مودی سرکارکی ناکام اورناقص پالیسیوں کے باعث شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں حالات روزبروزمزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے "دی نیو انڈین ایکسپریس” کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ریاست کے ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ کر دیا، جس میں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پر پتھرائو کیا، احاطے میں توڑ پھوڑ کی اور تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ حکام کے مطابق ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔بھارتی جریدے "دی اکنامک ٹائمز” کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پر یہ تیسرا حملہ ہے، جو ریاست کی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مودی سرکار منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز پر بڑھتے حملے عوام کی بیزاری اورسکیورٹی اداروں کے خلاف مکمل عدم اعتماد کا عکاس ہیں۔واضح رہے کہ منی پور میں طویل عرصے سے نسلی کشیدگی اور تشدد کے واقعات جاری ہیں، جس کے باعث کئی سو افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button