مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہری زخمی
سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے آپریشن کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ میں میڈیکل کالج کے احاطے میں فائرنگ کی جس سے انیس سالہ مسعود احمد زخمی ہوا۔ جموں خطہ کے ضلع ڈوڈہ کے رہائشی مسعود کے دائیں بازو میں گولی لگی ۔