مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :انتظامیہ کی ناروا پالیسی کے خلاف طلباءکا احتجاج

سرینگر03 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں انتظامیہ کی ناروا پالیسی کے خلاف طلباءاور والدین نے احتجاج کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ویری ناگ کے گورنمنٹ ہائی سکول تھمن کوٹ کے احاطے میں سینکڑوں طلباءاپنے والدین کے ہمراہ جمع ہوئے اورسکول میں تدریسی عملے کی کمی کے خلاف زبر دست احتجاج کیا۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تدریسی عملے کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے۔ طلباءنے کہا کہ ہمارے ہائی سکول میں محض چھ اساتذہ ہیں جو دو سو سے زائد طلباءکے لیے ناکافی ہیں۔ انہوں نے حکام سے اساتذہ کی خالی اسامیوں کو فوری طور پر کرنے کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button