مقبوضہ کشمیر:کوکرناگ حملے میں زخمی ایک اور فوجی ہلاک،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد4ہو گئی
سرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے ایک فوجی ہسپتال میں بدھ کو کوکرناگ میں ایک حملے میں زخمی ہونیوالا بھارتی فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں زخمی ہوگیاتھا۔اس حملے میں اب تک بھارتی فورسز کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے۔اس سے قبل بھارتی فوج کا ایک کرنل ، ایک میجر اور پولیس کا ایک ڈی ایس پی ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاقے کو بھارتی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور جنوبی کشمیر کے متعددعلاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار علاقے میں مجاہدین کا سراغ لگانے کیلئے جدید ترین ہتھیار اور آلات استعمال کر رہے ہیں۔