بھارت

کرناٹک: صحافی رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

بنگلورو05مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں کو ہراساں کرنے والوں کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ہندو دہشت گرد قرار دینے پر صحافی اور مصنف رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ ایک ہندو توا گروپ کے رکن اشوتھ کی شکات پر درج کر لیا۔ہندو آئی ٹی سیل نامی ہندو توا گروپ بھارت بھر میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔رعنا ایوب نے ایک ٹویٹ میںلکھا کہ ”ہندو توا گروپ نے کرناٹک میں میرے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے ، یہ مجھے سچ بولنے سے نہیں روکے گا“۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں رانا ایوب کے خلاف مسلسل بدسلوکی اور فرقہ وارانہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔بیان میں کہا گیاتھا کہ رعنا ایوب صحافیوں اور خواتین کے حقوق کی محافظ ہیں جنہیں انتہائی دائیں بازو کے ہندو قوم پرست گروپوں کی طرف سے مسلسل ہراساںکیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button