نئی دلی :خاتون کمیشن کی سربراہ کے گھر پر حملہ،توڑ پھوڑکی گئی
نئی دلی 17اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت میں دلی کمیشن برائے خواتین(ڈی سی ڈبلیو)کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ بعض حملہ آوروں نے ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔
سواتی مالیوال نے جنہیں چند دن قبل ریپ کی دھمکیاں دی گئی تھی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ گھر پر موجود نہیں تھیں اور حملہ آوروں نے ان کی والدہ کی گاڑی کر نقصان پہنچایا اورگھر میں گھسنے کی کوشش کی،شکر ہے ان کی والدہ گھر میں موجود نہیں تھیں ۔ سواتی مالیوال نے کہاکہ وہ ان ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گی اور اس معاملے کی شکایت دہلی پولیس سے درج کرائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ بھی کر لو، میں ڈروں گی نہیں اور پولیس کے پاس شکایت درج کرارہی ہوں۔
واضح رہے کہ لیوال نے خواتین کے استحصال کے ملزم ساجد کو بگ باس سے نکال دیا تھا جس کے بعد انہیں عصمت دری کی دھمکیاں ملی تھیں۔ انہوں نے حال ہی میں اس سلسلے میں بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات کو خط لکھا بھی لکھا تھا ۔