پاکستان کی کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین کی گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد 05 مارچ (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار کی گرفتاری اور ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماو¿ں، سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی گرفتاریاں بھارت کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور مسرت عالم بٹ سمیت پوری کشمیری قیادت کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حریت رہنماو¿ں اور سیاسی کارکنوں کی بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار ی اور ان پر کالے قوانین کا نفاذ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیری قیادت کے خلاف طاقت کے بے لگام استعمال اور ظالمانہ پابندیوں سے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکے گا ۔انہوں نے کہاپاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے روکے۔