مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر ملکی سفارت کاربھارتی حکومت کے جھانسے میں نہ آئیں: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر ملکی سفارت کاروں پرزوردیاہے کہ وہ علاقے میں حالات معمول پرآنے کے بھارتی حکومت کے جھانسے میں نہ آئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بیان آج ڈھونگ انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بھارت کی طرف سے غیر ملکی سفارت کاروں کو دعوت دینے کے بعدسامنے آیا ہے جس کا مقصد انتخابی ڈرامے کے ذریعے اپنے ناجائز قبضے کو جائزقراردلواناہے۔ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے قابض حکومت پر زوردیا کہ وہ من پسند دوروں کے بجائے آزاد مبصرین کو صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔ترجمان نے کہاکہ انتخابات کا مقصد کشمیریوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے اور بھارت کی تاریخ ہے کہ وہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتارہا ہے۔انہوں نے سفارت کاروں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ان کے ممالک کا کرداریاددلایا جن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کی کلید ہے۔ارشداقبال نے انتخابی ڈرامے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد اصلاحات اورمن پسند حلقہ بندیوں کے ذریعے اس عمل سے پہلے ہی مسلمانوں کے اختیارات کو چھین لیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے جو ایک جمہوریت ہونے کا دم بھرتی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ دورہ کرنے والے وفدکو چاہیے کہ وہ صورتحال کاغیرجانبدارانہ جائزہ لے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعے کی سنگینی کو کم کرنے سے گریز کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button