مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی پولیس نے آج 9سو نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر10اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے ایک بڑا کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے آج (اتوار)9سو سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ا ن نوجوانوں کو مجاہدین کیلئے کام کرنے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں کہا گیا کہ آج بڑے پیمانے پر کی جانے والی یہ گرفتاریاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے بڑے آپریشنوں میں سے ایک ہے۔بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا یہ عمل مقبوضہ وادی میں پیش آنے والے قتل کے حالیہ واقعات کے تناظر میں شرو ع کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے کشمیری پنڈت تاجر مکھن لال بندرو اور دو اساتذہ کے حالیہ قتل کو مقبوضہ علاقے میں جاری آزادی کی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسیوںکا تریب دیا گیا منصوبہ قرار دیا ہے جسکا ایک مقصد علاقے کے مسلمانوں اور اقلیتوں کے درمیان خلیج پید ا کرنا بھی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے قتل کے واقعات کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button