بھارت

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر

ممبئی 07 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی روپے پیر کو تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے کیونکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ نے افراط زر کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے اور مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اپنی ضروریات کا دو تہائی سے زیادہ تیل درآمد کرتا ہے اور قیمتوں میں اضافے سے اس کاتجارتی اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ اور درآمدی افراط زر بڑھنے کا امکان ہے۔ بھارتی روپیہ اپنی اب تک کی کمزور ترین سطح پر 76.96 کو چھونے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 76.86 پر ٹریڈ کر رہاہے جو جمعہ کو 76.16 پر بند ہواتھا۔کورونا وبا کے دوران روپیہ 22 اپریل 2020 کو 76.9050 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔ایک پرائیویٹ بینک کی سینئر کاروباری شخصیت نے کہاکہ روپے کے تاریخ کی کم ترین سطح کو چھونے کے فوراً بعد سرکاری بینکوں سے ڈالر فروخت ہونا شروع ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسٹاک کی کارکردگی پر منحصر ہے، ہم روپے کو دوبارہ کمزور ہوتے دیکھ سکتے ہیں جب تک کہ بڑے پیمانے پر مداخلت نہ ہو۔ریزرو بینک آف انڈیا عام طور پر سرکاری بینکوں کے ذریعے ڈالر فروخت کرتا ہے تاکہ روپے کی قدر میں کمی کو روکا جا سکے۔گزشتہ ہفتے ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کے تجارتی اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں اضافے کا امکان ہے جس سے روپے پر دباو¿ پڑے گا کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ملکی معیشت کورونا وبا کی تیسری لہر سے نکل رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button